واشنگٹن، 30/نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے آج کہاکہ وہ تعاون بڑھانے اورعلاقے میں قیام امن کے لیے ہندوستا ن اور پاکستان کے درمیان مذاکرات چاہتاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم تعاون، بات چیت اور مشترکہ خطرات کے خلاف مشترکہ کوشش بڑھانے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اوربحث ہوتے دیکھناچاہتے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم نے علاقے میں انتہا پسندی کے خطرات کے بارے میں بات کی ہے، یہ دونوں فریق کو متاثر کرتے ہیں۔